راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خان پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دو انڈے پھینکے گئے جن میں سے ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا۔
اس واقعے کے بعد پارٹی کارکنان نے شور مچایا اور پولیس نے موقع سے دو خواتین کو گرفتار کر کے اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ لوگوں کا غصہ بڑھ رہا ہے اور ظلم قبول نہیں کریں گے۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ انڈہ پھینکنے والی خواتین بھی تحریک انصاف کی ہی کارکن تھیں، جو کے پی سے احتجاج کے لیے آئی تھیں۔ ان خواتین کے سوالات کے جواب نہ دینے پر علیمہ خان پر انڈے پھینکے گئے اور پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں