راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر نامعلوم افراد نے انڈے پھینک دیے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب علیمہ خان صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک دو انڈے ان کی طرف پھینکے گئے، جن میں سے ایک انڈہ انہیں لگا۔ اس پر پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوگئے اور موقع پر شور شرابہ شروع ہوگیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔ اس سے قبل تلخ سوالات پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں اور صحافیوں کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی۔ علیمہ خان سوالات کے جواب دینے کے بجائے گاڑی میں جا کر بیٹھ گئیں۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا، “ہوا بدلی ہے، لوگ ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ 8 فروری کو عوام کھڑے ہوئے تھے، آج بھی کھڑے ہیں۔ عمران خان جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں لیکن یہ لوگ ان کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں