بھارت کا سیلابی ریلا: دریائے ستلج میں خطرے کی گھنٹی، درجنوں دیہات زیر آب

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے سیلابی ریلا چھوڑنے کی اطلاع پاکستانی حکام کو موصول ہونے کے بعد وزارتِ آبی وسائل نے فوری طور پر فلڈ الرٹ جاری کردیا۔ حکام کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد تحصیل عارف والا اور بہاولنگر کے متعدد دیہات اور بستیاں زیرِ آب آگئیں، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی متاثر ہوئی ہے۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close