انٹرنیٹ سروس بند کردی جائے گی؟کب اور کیوں ؟ جانئے

بلوچستان میں آج شام چھ بجے سے موبائل فون انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

موبائل انٹرنیٹ سروس ہفتہ چھ ستمبر کی رات نو بجے تک معطل رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سولہ دن تک بند رہی تھی جو بعد میں بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر بحال کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close