اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،

جن میں پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، مردان، ہنگو، نوشہرہ، بٹگرام، سوات، باجوڑ، مہمند اور بونیر شامل ہیں۔

اٹک، میانوالی اور گوجرانوالہ میں بھی زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ نو ریکارڈ ہوئی اور یہ ایک سو گیارہ کلومیٹر گہرائی میں محسوس کیا گیا، جس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close