پاکستان میں رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن کب ہو گا؟ جانئے

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی روشنی 7 ستمبر کی رات 8 بجکر 28 منٹ پر مدہم ہونا شروع ہوگی۔ جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر جبکہ مکمل چاند گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق چاند گرہن کا عروج 11 بجکر 12 منٹ پر ہوگا، مکمل چاند گرہن 11 بجکر 53 منٹ پر ختم ہوگا، جزوی گرہن کا اختتام 12 بجکر 57 منٹ پر اور مکمل گرہن رات 1 بجکر 55 منٹ پر ختم ہوگا۔

مزید برآں، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 21 اور 22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا، جو آسٹریلیا کے جنوبی حصے، بحرالکاہل، بحرِاوقیانوس اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا، تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close