جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے کی ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت منظور کر لی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ مقدمے میں اب تک ملزم کی حد تک چالان پیش نہیں کیا گیا، اس لیے لامحدود مدت تک قید رکھنا قانون کے منافی ہے۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور وہ کسی ہنگامہ آرائی میں ملوث نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسی کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی بھی ضمانت منظور کی تھی، جن کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close