دریائے چناب میں سیلاب: پُل سے ٹرین کی گزرنے کی ویڈیو وائرل

دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے دوران پُل سے ٹرین گزرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ جموں کے علاقے اکھنور سے دوسرا بڑا ریلا پاکستان میں داخل ہوا، جس کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز بہاؤ کے باوجود ٹرین پُل سے گزرتی ہے، جبکہ خانیوال کے مقام پر سیلابی ریلا ریلوے پُل کے اوپر سے گزرنے لگا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر شورکوٹ سیکشن کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close