بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو اطلاع دی ہے کہ بھارت نے دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں کے مقامات پر سیلابی پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے باعث دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ وزارتِ آبی وسائل نے صورتحال کے پیشِ نظر فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اسی دوران بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل ہوگیا ہے۔ بھارتی اکھنور سے آنے والے ریلا کے باعث دریائے چناب، راوی اور ستلج کے کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سیلابی ریلا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تباہی مچانے کے بعد کل سندھ میں داخل ہوگا، جبکہ دریائے سندھ میں سیہون کے مقام پر طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں