موٹر وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ، مسافر اغواء

رحیم یار خان کے قریب بھونگ شریف کے مقام پر سکھر-ملتان موٹر وے (ایم فائیو) پر 24 سے زائد ڈاکوؤں نے مسافروں کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈاکو 10 مسافروں کو اغواء کر کے فرار ہوگئے، جن میں دو کا تعلق نواب شاہ سے ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ موٹروے پولیس اور رینجرز کی پیٹرولنگ جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم فائیو موٹروے مکمل طور پر محفوظ ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close