بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کل عمران خان سے ملاقات طے تھی لیکن نہیں ہونے دی گئی، البتہ بیرسٹر گوہر کی ملاقات ممکن ہوئی۔
انہوں نے زور دیا کہ عمران خان کا طبی معائنہ ان کے اپنے ڈاکٹرز کی موجودگی میں ہونا چاہیے کیونکہ موجودہ انتظامات پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عظمیٰ خان نے بھی عمران خان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا کیونکہ وہ خود ڈاکٹر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں