شیخ رشید پھٹ پڑے

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ فیصل آباد میں میرے بھتیجے سمیت 108 افراد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جج صاحب کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود آج ہماری حاضری لگائی گئی، لیکن کیس لڑنے کی ہمیں اجازت نہیں دی جارہی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تمام گواہ اور وکیل سرکاری ہیں، جبکہ ان کے بھتیجے پر لگائے گئے الزامات بھی بے بنیاد ہیں کیونکہ وہ کبھی فیصل آباد گیا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب ورکرز کو سزائیں دی جا رہی ہیں جبکہ ان کے گھروں میں کھانے کے لیے بھی کچھ موجود نہیں۔ انصاف کو عام کیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے، اسی سے ملک آگے بڑھے گا۔

بھارت کی آبی جارحیت پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس سے پاکستان کا کسان تباہ ہو چکا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ حقیقی معنوں میں کسانوں کی مدد کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close