بانی پاکستان تحریک انصاف کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں پمز میڈیکل بورڈ نے ان کی مجموعی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کان اور دانت حساس ہونے کی وجہ سے ’’سپورٹیو مینجمنٹ‘‘ تجویز کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2024 سے عمران خان کے کان کا معائنہ ماہرین کر رہے ہیں، جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ پمز میڈیکل بورڈ نے کان اور دانتوں کے لیے سپورٹیو مینجمنٹ کی سفارش کی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک پمز بورڈ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرتا رہا ہے۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی 2024 میں جیل کا آخری دورہ کیا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اب تک 15 سے زائد مختلف ڈاکٹروں نے جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا ہے۔ پمز میڈیکل بورڈ نے حال ہی میں اڈیالہ جیل میں ان کا چیک اپ مکمل کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں