قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ اور احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی میں حاضری لگانے کے بعد اجلاس کی کارروائی میں شرکت نہیں کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج بھی کریں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے تمام ارکان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close