دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ہری کے اور فیروزپور کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے نتیجے میں 9 اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ اضلاع میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور پاکپتن شامل ہیں، جبکہ وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ بھی ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔ ادارہ نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ فوری انتظامات کر کے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں