یکم ستمبر 1965: پاک فضائیہ کا شاندار کارنامہ

یکم ستمبر 1965 وہ تاریخی دن ہے جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے اپنی فضائی برتری ثابت کی۔ آج سے 60 سال قبل اس روز بھارتی فضائیہ نے پاک فوج پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، لیکن پاک فضائیہ نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

چھمب کے محاذ پر جھڑپوں کے دوران بھارتی فضائیہ نے پسپا ہوتی اپنی فوج کی مدد کے لیے فضائی قوت استعمال کی۔ اس وقت فضائی گشت پر موجود اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیقی اور فلائٹ لیفٹیننٹ امتیاز بھٹی نے فوراً دشمن کے حملہ آور ویمپائر طیاروں کو مقابلے میں الجھا دیا۔

پاک فضائیہ کے یہ دونوں شاہین نہ صرف بہادری سے لڑے بلکہ دشمن کے 2 طیارے بھی مار گرائے۔ اس تاریخ ساز جھڑپ کے بعد بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اس نے اپنے برطانوی ساختہ ویمپائر اور فرانسیسی ساختہ اوریگن طیارے فرنٹ لائن سے ہٹا لیے، جس سے اس کی فضائی طاقت میں 35 فیصد کمی واقع ہوئی۔ یہ دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close