اسلام آباد: وزارتِ آبی وسائل کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں کے مقامات پر یکم ستمبر صبح 8 بجے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب سے متعلق الرٹ صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو جاری کردیا گیا ہے تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں