کراچی : بارشوں اور سیلاب کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، غیر ملکی ایئرلائنز کی 14 پروازیں آج بھی منسوخ کر دی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق دوحہ کے لیے کیو آر 630، 631، شارجہ جی 9552، 9553، دبئی ایف زیڈ 315، 316، 337، 338، ای کے 620، 621، ریاض ایف 3653، 3654 اور ابوظہبی 3 ایل 311، 312 شامل ہیں۔
دوسری جانب قومی ایئر کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں جنہیں متبادل ایئرپورٹ لاہور منتقل کر دیا گیا۔ ان میں ابوظہبی کی پرواز پی کے 177، دبئی پی ایف 782، جدہ پی ایف 720، 721 اور شارجہ پی کے 210 شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں