دریائے سندھ کا رُخ بلوچستان کی جانب، بڑے سیلاب کا خدشہ، خبردار کر دیا

وزیر آبپاشی بلوچستان صادق عمرانی نے خبردار کیا ہے کہ 2 ستمبر کو دریائے سندھ سے آنے والا ممکنہ سیلاب بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔

ان کے مطابق جعفرآباد، روجھان، اوستہ محمد اور صحبت پور کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ مزید برآں، ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے نصیرآباد میں کیمپ آفس بھی قائم کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close