پی آئی اے نے پیرس کے لیے فضائی سفر کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق یہ رعایت یورپ اور برطانیہ کے تمام شہروں سے پیرس جانے والی پروازوں پر دستیاب ہوگی۔ مسافر 28 ستمبر تک رعایتی ٹکٹس پر سفر کر سکیں گے۔
یہ 25 فیصد ڈسکاؤنٹ پی آئی اے کے تمام ملکی دفاتر، اور آن لائن ٹکٹ بُکنگ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں