پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ایک مزاحیہ ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنے بھارتی سفر کا دلچسپ واقعہ سنایا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت کے پہلے دورے میں وہ اپنے ساتھ گانوں کی ایک کیسٹ لے کر گئے تھے۔ ٹرین میں ایک ایسا ساؤنڈ سسٹم لگا تھا جو پورے ڈبے میں آواز پھیلاتا تھا۔ ہمایوں سعید کا ڈبہ ساؤنڈ سسٹم کے قریب تھا، اس لیے انہوں نے وہاں موجود شخص سے کہا، “بھائی، یہ گانا لگا دو۔” اداکار نے بتایا کہ وہ ان دنوں وائٹل سائنز کے گانے بہت سنتے تھے، اس لیے اس نے وہ کیسٹ چلا دی۔ ہمایوں سعید نے مزید بتایا کہ ان کے اور ان کے دوست کے پاس دہلی کا ویزا نہیں تھا، اس لیے وہ بھارتی شہری بن کر سفر کر رہے تھے کیونکہ اُس وقت زیادہ سختی نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جب کیسٹ کا ایک سائیڈ ختم ہوا تو اگلے ٹریک پر نغمہ “دل دل پاکستان” چل پڑا — اور یوں پوری ٹرین میں یہ مشہور پاکستانی نغمہ گونج اٹھا۔ ہمایوں سعید نے ہنستے ہوئے کہا کہ کچھ دیر بعد وہ شخص ان کے پاس آیا اور پوچھنے لگا، “یہ کیسٹ کس کی ہے؟” — مگر انہوں نے بتایا نہیں، اور پوری ٹرین میں کسی نے بھی اعتراف نہیں کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں