نیا جزیرہ دریافت

امریکی خلائی ادارہ ناسا نے امریکی ریاست الاسکا میں ایک نیا جزیرہ دریافت کیا ہے۔ یہ جزیرہ السیک جھیل میں اس وقت وجود میں آیا جب وہاں کا السیک گلیشیئر بتدریج پگھل کر پانی میں بدل گیا۔

ناسا نے اس مقام کی دو تصاویر جاری کی ہیں—ایک 5 جولائی 1984ء کی اور دوسری 6 اگست 2025ء کی۔ دونوں تصاویر کے موازنے سے واضح ہوا کہ پچھلی چار دہائیوں میں گلیشیئر 5 کلومیٹر سے زیادہ پیچھے ہٹ چکا ہے، جس کے نتیجے میں پہاڑ پرو نوب (Prow Knob) اب مکمل طور پر پانی سے گھِر کر ایک الگ جزیرہ بن چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی موسمیاتی اثرات اور برف کے تیزی سے پگھلنے کا نتیجہ ہے، جو علاقے کی جغرافیائی شکل کو بھی بدل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close