اچھی خبر ، طالبعلموں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، تفصیلات جانئے

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلباء کے لیے بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے اور اب وہ 30 نومبر تک اپنے فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب بھر کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق پبلک سیکٹر میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے فارم جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 30 نومبر ہے، جبکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے لیے یہ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

پبلک سیکٹر ڈینٹل کالجز کے لیے درخواستیں 31 دسمبر تک دی جا سکیں گی، اور پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں BDS پروگرام کے امیدوار 15 جنوری 2026 تک فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پہلے یہ تاریخ 21 نومبر مقرر تھی، تاہم طلباء کی سہولت اور زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے توسیع کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا، جس کی صدارت سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن ازمات محمود نے کی، اور اجلاس میں پبلک میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز بھی شریک تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close