امتحانات سے متعلق طالبعلموں کیلئے اہم خبر

پیکٹا نے اعلان کیا ہے کہ اب پنجاب بھر میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات بورڈ کے طرز پر منعقد کیے جائیں گے۔ امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آئندہ ماہ نومبر سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پانچویں جماعت کے امتحانات 9 فروری سے جبکہ آٹھویں جماعت کے امتحانات 16 فروری سے شروع ہوں گے۔ پانچویں جماعت کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلے اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے۔

پیکٹا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ صوبے میں معیاری تعلیم اور شفاف امتحانی نظام کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close