محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔
سکولوں میں تمام سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جائیں اور میٹل ڈیٹیکٹرز کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے۔
طلباء کے بیگز کی روزانہ چیکنگ کے لیے ایک مؤثر نظام بنایا جائے اور طلباء، اساتذہ اور عملے کو سکیورٹی اور حفاظت کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے تاکہ تعلیمی ادارے محفوظ ماحول فراہم کر سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں