راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سیکنڈ اینول امتحانات انتیس ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔
ریگولر طلبہ کی سلپس تعلیمی اداروں کے پورٹل پر جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے پتوں پر ارسال کی گئی ہیں، مزید یہ کہ بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی سلپس دستیاب ہیں جنہیں بی فارم نمبر یا آن لائن فارم نمبر سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ امتحانات کے لیے چوالیس مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں اٹھارہ لڑکوں، بارہ لڑکیوں اور چودہ مشترکہ مراکز شامل ہیں، جہاں نگرانی کے لیے کیمروں کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ کا بندوبست ہے۔ ضلعی اور مرکزی سطح پر کنٹرول رومز فعال کر دیے گئے ہیں، جبکہ امتحانی عمل کی نگرانی کے لیے اسپیشل اسکواڈ، موبائل انسپکٹر، چوالیس سپرنٹنڈنٹ اور اٹھاون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق امتحانات کو شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور امتحانی عملے کی کسی بھی کوتاہی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں