سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع ؟اہم خبر آ گئی

پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث اوکاڑہ اور نارووال کے کئی علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے مطابق دریائے ستلج اور راوی کے سیلاب سے متاثرہ بتیس دیہات کے تمام سرکاری و نجی اسکول سات ستمبر تک بند رہیں گے، جبکہ ڈپٹی کمشنر نارووال نے یکم سے پانچ ستمبر تک ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدامات طلبہ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ حکام نے والدین اور طلبہ کو اسکول انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی شدت سے اب تک کم از کم تینتیس افراد جاں بحق، بائیس سو دیہات متاثر اور سات لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close