اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام کے لیے خوشخبری سنانے کی تیاری کر لی ہے۔ ابتدائی ورکنگ پیپرز کے مطابق یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول فی لیٹر 10 روپے 60 پیسے، ڈیزل 8 روپے 59 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 62 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 92 پیسے تک کم ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا یہ ورکنگ پیپرز 31 دسمبر کو پٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتیں عوام کے لیے اعلان کی جائیں گی۔ نئی قیمتیں یکم جنوری کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 15 دن بعد عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق ایڈجسٹ کی جاتی ہیں۔ پچھلے ماہ یکم اور 16 دسمبر کو بھی قیمتوں میں کمی کی جا چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






