سونے کی اُڑان تھم گئی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی وہ بلند پرواز، جو طویل عرصے سے آسمانوں کو چھو رہی تھی، اب مسلسل نیچے آرہی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 9 ہزار 100 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نیا بھاؤ 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 799 روپے کم ہوئی، جس کے بعد نرخ گھٹ کر 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے پر آ گئے ہیں۔ ادھر عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس نرخ 91 ڈالر کمی کے ساتھ 4083 ڈالر پر آگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close