پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے اچھی خبر

نیشنل سیونگز سینٹر نے یکم ہزار پانچ سو روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی اگلی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ قرعہ اندازی سترہ نومبر دو ہزار پچیس کو راولپنڈی میں منعقد ہو گی، جس میں ہزاروں سرمایہ کار بڑی انعامی رقم جیتنے کی امید لگائے ہوئے ہیں۔

انعامی ڈرا میں پہلا انعام تیس لاکھ روپے کا ایک انعام، دوسرا انعام دس لاکھ روپے کے تین انعامات، جبکہ تیسرا انعام اٹھارہ ہزار پانچ سو روپے کے ایک ہزار چھ سو چھیانوے انعامات پر مشتمل ہے۔ جیتنے والے اپنی انعامی رقم اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے حاصل کر سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انعامی رقم پر ٹیکس فائلرز سے پندرہ فیصد جبکہ نان فائلرز سے تیس فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ گزشتہ اگست میں منعقدہ قرعہ اندازی میں تیس لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 790468 نے جیتا تھا۔ ماہرین کے مطابق پرائز بانڈز کو عوام اب بھی ایک محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close