سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 4134 ڈالر فی اونس ہو گیا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونا 5065 روپے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے کا ہوگیا۔

چاندی کی قیمت بھی بڑھی، فی تولہ چاندی 144 روپے اضافے کے بعد 5353 روپے پر جا پہنچی۔

یاد رہے، گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں 74 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ پاکستان میں ایک تولہ سونا 7400 روپے مہنگا ہوا تھا اور چاندی 115 روپے بڑھ کر 5209 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close