شہریوں کو شہر کی پرچون مارکیٹ میں آج بھی سستی چینی دستیاب نہیں ہو سکی، جس کے باعث وہ مہنگے داموں اور نمک نماء چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 210 سے 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے علاوہ کہیں بھی 179 روپے فی کلو کی چینی دستیاب نہیں ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں فروخت ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانداروں کے مطابق موجودہ نرخ 194 روپے فی کلو ہیں، اس لیے 179 روپے میں فروخت ممکن نہیں۔
شہریوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کو سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنایا جائے تاکہ عام لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






