خوشخبری !!بجلی کے بلوں کی ادائیگی سے متعلق صارفین کو بڑا ریلیف

فیصل آباد: فیسکو نے بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ پر ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی۔ کمپنی نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے بلوں کی آخری تاریخ میں 10 دن کی توسیع کی اجازت دے دی ہے۔

فیسکو حکام کے مطابق صارفین تاریخِ ادائیگی سے پہلے اپنے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس اقدام سے صارفین کو جرمانوں سے بچنے میں مدد ملے گی اور بلوں کی ادائیگی میں آسانی پیدا ہوگی۔

ترجمان فیسکو نے بتایا کہ اس سہولت کا مقصد صارفین کو بہتر مالی سہولت فراہم کرنا اور بلوں کی ادائیگی کا عمل آسان بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close