پاکستانی نوجوانوں کے لئے ماہانہ 50 ہزار روپے کمانے کا سنہری موقع

لاہور: پنجاب میں آئی ٹی گریجویٹس کے لیے نیا ’’آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت طلبہ کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یہ پروگرام صوبے کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا ہے۔

پروگرام کے تحت آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس کو جدید مارکیٹ اسکلز اور نئی ٹیکنالوجیز میں تربیت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ عالمی معیار کے مطابق روزگار کے قابل بن سکیں۔

اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے، قومی شناختی کارڈ درست اور قابلِ تصدیق ہو، جبکہ آئی ٹی یا کمپیوٹر سائنس کی ڈگری گزشتہ چار سال کے اندر مکمل کی گئی ہو۔

حکومتی ترجمان کے مطابق یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل معیشت میں فعال کردار ادا کرنے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close