مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 4007 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 3700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونا بھی 3122 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 90 روپے اضافے سے بڑھ کر 5112 روپے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 3970 ڈالر فی اونس پر آ گیا تھا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے اور 10 گرام سونا 857 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے کا ہوگیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






