سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ملک بھر میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1364 روپے رہی جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد کم ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 1369 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی تھی۔ جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1441 روپے رہی جو پچھلے ہفتے کے برابر تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں فی بوری قیمت 1345 روپے، راولپنڈی 1346، گوجرانوالہ 1400، سیالکوٹ 1350، لاہور 1406، فیصل آباد 1380، سرگودھا 1360، ملتان 1378، بہاولپور 1407، پشاور 1334 اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

جنوبی علاقوں میں کراچی میں فی بوری قیمت 1369 روپے، حیدرآباد 1427، سکھر 1500، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1500 اور خضدار میں 1443 روپے رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close