مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مسلسل پانچویں روز بھی برقرار ہے۔ برائلر گوشت کا پرچون ریٹ 432 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم شہر میں اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 270 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 284 روپے اور پرچون ریٹ 298 روپے مقرر کیا گیا ہے، لیکن دکاندار سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں۔
فارمی انڈوں کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخ کے مطابق فی درجن فارمی انڈے 338 روپے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 10 ہزار 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






