پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا جبکہ ایل پی جی سستی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے اضافہ کر کے 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہے۔

دوسری جانب صارفین کے لیے قدرے ریلیف دیتے ہوئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 201 روپے 60 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے نومبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close