ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ رک نہ سکا، پرائیویٹ فلور ملز کی جانب سے قیمتیں مسلسل بڑھائی جا رہی ہیں۔
تازہ اضافے کے بعد 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو کر 850 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہی تھیلا دکانداروں کو 790 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف چند دنوں کے دوران 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مجموعی طور پر 120 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






