اسلام آباد میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اور اس سلسلے میں اوگرا نے سمری تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث نومبر کے آغاز سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی سمری 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد یکم نومبر سے 15 نومبر تک نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔
فی الحال پاکستان میں پیٹرول 263.02 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 275.42 روپے، لائٹ ڈیزل 159.76 روپے اور مٹی کا تیل 176.81 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممکنہ طور پر پیٹرول کی قیمت میں 2.35 روپے اضافہ ہو کر 265.37 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے اضافہ ہو کر 277.92 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بدھ کے روز مسلسل تیسرے دن تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، برینٹ کروڈ آئل 7 سینٹ کمی سے 64.33 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 60.08 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق روس پر پابندیوں اور OPEC+ کی ممکنہ پیداوار میں اضافے سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






