ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل سے متعلق نیا اعلان

محکمہ ریلوے نے موسمِ سرما کے لیے جاری کیا گیا نیا ٹائم ٹیبل منسوخ کر دیا اور ملک بھر میں ٹرینوں کو پرانے شیڈول کے مطابق چلانے کی ہدایت جاری کر دی۔ اس فیصلے کے تحت کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن کو دوبارہ اپریل تا اکتوبر والے ٹائم ٹیبل پر واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے افسران اور عملہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرینوں کی روانگی اور آمد کو یقینی بنانے میں ناکام رہا، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں سے گھنٹوں تاخیر کی شکایات موصول ہوئیں۔ محکمہ ریلوے کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انجینئرنگ اور سگنل سسٹم میں بہتری آنے تک موسمِ سرما کا نیا ٹائم ٹیبل مؤخر رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close