ملک بھر میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے شہریوں کو حیران کر دیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 14 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 3 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نیا بھاؤ 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے مقرر کیا گیا۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس ریٹ 140 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 940 ڈالر رہ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






