عوام کیلئے اہم خبر ، خام تیل کی قیمت میں اضافہ

روسی آئل ریفائنریز پر امریکی پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں چار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت چار فیصد بڑھ کر 61 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.3 فیصد اضافے کے بعد 65.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی پابندیوں کے اثرات کے پیش نظر چین اور بھارت کی ریفائنریز کو متبادل سپلائرز تلاش کرنے ہوں گے تاکہ وہ مغربی بینکنگ نظام سے خارج نہ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close