فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں ہوئے ہیں، جہاں فی تولہ سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔ جیولرز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے پر آگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3001 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے کا ہو گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بدستور 5 ہزار 110 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی کے بعد 4115 ڈالر پر آ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close