قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کر کے 17 نومبر کر دی گئی ہے۔
چار کنسورشیمز، جن میں عارف حبیب لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی، ایئربلواور، اور لکی گروپ شامل ہیں، قومی ایئرلائن کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ نجکاری کا عمل اگلے مہینے حتمی مرحلے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ نجکاری کے بعد ایئرلائن کا نام اور قومی پرچم برقرار رکھا جائے اور ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس رہے۔ انہوں نے غیر ملکی افراد یا اداروں کو اکثریتی شیئر ہولڈر بننے کی اجازت نہ دینے کی بھی سفارش کی ہے۔ حکومت قومی ایئرلائن کے ایک سے سو فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں