سیلاب سے متاثرہ ٹریک کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کردی گئی۔
پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر ساڑھے 4کی بجائے 7بجے روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، کراچی جانے والی قراقرم لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی۔ پاکستان ایکسپریس براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی، کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔
کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس براستہ ساہیوال-لاہور راولپنڈی جائے گی، ملت ایکسپریس براستہ ساہیوال لاہور، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، فیصل آباد جائے گی، کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہور-ساہیوال پشاور جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں