سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا، جس سے قیمتی دھات متوسط طبقے کے لیے خواب بن گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 5,800 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,972 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد بھاؤ 3 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا اوپر کی جانب گامزن ہے، جہاں فی اونس قیمت 58 ڈالر بڑھ کر 4,198 ڈالر کی نئی بلند سطح پر جا پہنچی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close