عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت 76 ڈالر 51 سینٹ فی بیرل سے کم ہو کر 73 ڈالر 71 سینٹ پر آ گئی ہے، یعنی فی بیرل 2 ڈالر 80 سینٹ کی کمی ہوئی ہے۔ پیٹرول پر فی بیرل پریمیم میں بھی 35 سینٹ کی کمی دیکھی گئی، جبکہ فی لیٹر قیمت میں 2 سینٹ کی کمی ہوئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرول پر ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 65 پیسے، کسٹم ڈیوٹی میں 32 پیسے اور سمندری ڈیوٹی میں 51 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے 19 پیسے کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، جس میں فی بیرل 74 سینٹ اور ریفائنری سطح پر 37 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں