حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے مہینے کے لیے 25 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کے بجلی کے بل معاف کر دیے ہیں۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس ریلیف میں گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور قبائلی علاقوں کے صارفین شامل ہیں، جنہیں مجموعی طور پر 17 ارب روپے سے زائد کا فائدہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 15 لاکھ صارفین، پشاور کے 4 لاکھ 75 ہزار، ملتان کے 2 لاکھ 65 ہزار، اسلام آباد کے 77 ہزار، لاہور کے 48 ہزار، فیصل آباد کے ایک لاکھ 65 ہزار اور ٹرائبل الیکٹرک کمپنی کے ایک ہزار صارفین کے اگست کے بل معاف کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں