بےروزگاروں کیلئےاہم خبر,بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت  نےسائنسی مضامین کے تدریسی عملے کی کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرری کا فیصلہ کرلیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دے دی،بنیادی سائنسز اور کلینیکل سائنسز کے شعبہ جات میں اساتذہ تعینات کیے جائیں گے۔
تقرری کی مدت تین سال ہوگی، معاہدہ ختم ہونے پر از سر نو غور ممکن ہوگا،عمر کی بالائی حد 65 سال تک مقرر کی گئی ہے۔
تقرری کا عمل اسپیشل سلیکشن کمیٹی کے ذریعے شفاف بنیادوں پر ہوگا۔ماضی میں ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو بھی اس موقع پر شامل کیا جائے گا۔
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی ہدایات کردی ۔تقرری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close